واقعے سے ٹھیک 10منٹ پہلے متاثرہ خاتو ن نے موبائل سے کس کی تصویر کھینچی؟تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ بڑا ثبوت لگ گیا‎

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )موٹروے سانحہ، کیس کی تحقیقات میں نئے موڑ میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے گاڑی سڑک پر کھڑی کر دی ، مخالف سمت سے آنے والا ٹرک متبادل سائٹ پر آکر رک گیا اس میں ایک شخص نیچے اتر اور روڈ پھلانگ کر گاڑی کے پاس آیا ، اس نے شیشہ کھٹکٹا کر وجہ پوچھی تو خاتون نے دروازہ اور شیشہ نہیں کھولا بلکہ اشاروں سے سمجھایا کہ پیٹرول ختم ہو گیا ہے ۔ ٹرک والے شخص نے خاتون کی گاڑی کا بونٹ بھی اٹھایااسی دوران خاتون نے

موبائل سے ٹرک کی تصویر بنا لی ۔ تاہم تصویر سے ٹرک کا نمبر واضح نہی ہو سکا ۔ ٹرک سے اترنے والا شخص واپس چلا گیا اور ٹرک روانہ ہو گیا ، اس کے جانے کے ٹھیک پانچ سے 10منٹ کے دوران یہ واقع رونما ہوا ، دو ملزمان آئے انہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا ۔ تحقیقاتی ٹیم کواس شخص سمیت ٹرک کی بھی تلاش مطلوب ہے ۔ قبل ازیں نجی چینل پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر وے کیس میں اب تک 2100 سے زائد مشتبہ ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں اور ان کی تصاویر بھی متاثر ہ خاتون کو دکھائی گئی ہیں تاہم متاثرہ اور اس کے اہلخانہ کا کہناہے کہ وہ اس حالت میں نہیں کہ بیان ریکارڈ کراسکیں یا کچھ تعاون کریں۔ قبل ازیں ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ابھی وہ اس پوزیشن میں نہیں ، مناسب وقت پر بیان ریکارڈ کرلیں گے ۔یاد رہے کہ پولیس حکام نے باضابطہ طورپر اب تک صرف 12 مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر