سی سی پی او عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار تھانیداروں کو حوالات میں بند کروا دیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گجر پورہ میں ایک سال قبل نجی ٹارچر سیل بنانے پر معطل ہونے والے سابق ایس ایچ او رضا جعفری اور تین اہلکاروں کو سی سی پی او نے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا ۔نجی ٹی وی 42کے مطابق سی سی پی او

محمد عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار تھانیداروں کو حوالات میں بند کروا دیا، انسپکٹر رضا جعفری سمیت تین اے ایس آئی عمران، شہزاد اور عمران بھی حوالات میں بند کر دیا گیا ۔اہلکاروں نے گزشتہ سال کرول جنگل میں نجی ٹارچر سیل میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا جبکہ اہلکاروں کے تشدد سے امجد ذوالفقار نامی شہری کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر