معروف ٹک ٹاک سٹار ‘عادل راجپوت ‘کی کار حادثے میں جاں بحق ، اہلیہ نے تصدیق کر دی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف ٹک ٹاکرعادل راجپوت کی کار کو حادثہ ، زندگی کی بازی ہار گئے ، ان کی اہلیہ نے موت خبر ویڈیو پیغام میں دی ۔ تفصیلات کے مطابق  مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر عادل راجپوت کو پچھلے کئی ماہ سے دھمکیاں دی  جارہی تھیں جن کا وہ اپنی متعدد

ویڈیوز میں ذکر کرتے رہے ۔ جبکہ گزشتہ ماہ اسی حوالے سے انکا اکائونٹ بھی ہیک کر لیا گیا تھا ۔ اہلیہ نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہرعادل اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ اہلیہ کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ عادل کی موت ہو گئی ہے ، کال آئی اور بتایا کہ عادل کا ایکسیڈنٹ ہو گیاہے ، وہ اس دنیا میں نہیں رہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر