پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا ، حکومت کا اعلامیہ جاری

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قبل ازیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آج رات قیمتوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اوگرا کو نئی سمری کی ضرورت نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 31 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ پورے ملک میں بارشوں سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول 9 روپے 71 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل 15 روز کیلئے کیا جانا تھا

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر