’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ‘‘

خصوصی فیچرز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیکی کا جذبہ کسی مذہب رنگ یا نسل کا محتاج نہیں۔دو لڑکوں کی بروقت اطلاع نے 194مسافروں کی جان بچالی۔17سالہ روہت سنگھ اور اس کا کزن نتنصبح اپنے گھر کی ٹیرس پر بیٹھے تھے جب انہوں نے ایک جہاز کے انجن سے دھواں نکلتا دیکھاتو انہوں نے فوری اپنے والد کو اطلاع دی جنہوں نے دہلی پولیس کو کال پر سارا واقع بتایا ۔ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ

ہمیں صبح7بجکر40 منٹ پر ایک کال موصول ہوئی جس میں ایک ہوائی جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی جس کی تصدیق کرنے کے بعد فوری متعلقہ محکموں کو اطلاع دی گئی ۔جس کے بعدجہاز کو ائیرپورٹ پر باحفاظت رن وے پر اتار لیا گیا ۔پولیس کی اطلاع ملتے ہی تمام حفاظتی اقدامات اپنائے گئے اور تمام مسافروں کو با حفاظت اتار کر دوسری پرواز کے ذریعے انکی منزلوں تک پہنچایا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر