شعیب ملک اور ثانیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ٗ شہریت کسی تیسرے ملک کی ہوگی

کھیل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ٗشہریت کسی تیسرے ملک کی ہوگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے اپنے ہونے والے بچے کی شہریت کے حوالے سے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ والد بننا بڑی چیز ہے ٗاس حوالے سے کافی پرجوش ہوں اور بے حد خوش بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ زچگی کے وقت میں اہلیہ کے پاس ہوں جبکہ مینجمنٹ نے بھی اس حوالے سے اجازت دے رکھی ہے۔بچے کی شہریت کے حوالے سے سوال پر شعیب ملک

نے کہا کہ ہمارے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ بچے کی شہریت کہاں کی ہوگی ٗاس کی شہریت نہ پاکستان کی ہوگی اور نہ ہی بھارت کی ہوگی بلکہ اس کی شہریت کسی تیسرے ملک کی ہوگی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر