میں نے اپنا پہلا میچ بھارت نہیں پاکستان کیلئے عمران خان کی کپتانی میں کھیلا تھا کیونکہ۔۔ سچن ٹنڈولکر نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

کھیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ عرصہ قبل ایک تقریب میں سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا پہلا میچ بھارت کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کیلئے کھیلا تھا۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میرا ڈیبیو میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان پریکٹس میچ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ 1987کی بات ہے جب پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پر آئی ہوئی تھی اور ایک نمائشی میچ کے دوران جب لنچ ٹائم پر جاوید میانداد اور عبدالقادر میدان سے باہر گئے تو انہوں عمران خان کی ٹیم کیلئے فیلڈنر کرنے کا کہا گیا۔

اس یادگار میچ سے متعلق ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں لانگ آن پر کھڑا کیا اور کچھ دیر بعد بھارتی کھلاڑی کپل دیو نے انتہائی اونچی شاٹ کھیلی اور وہ کیچ پکرنے کیلئے تقریباََ 15میٹر دوڑے مگر گیند تک نہ پہنچ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک دوست کو شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر عمران خان نے مجھے لانگ آن کی بجائے مڈ آن پر کھڑا کیا ہوتا تو میں کیچ ضرور پکڑ لیتا۔ ٹنڈولکر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ معلوم نہیں عمران خان کو یہ بات یاد ہو گی یا نہیں کہ کبھی میں بھی ان کی کپتان میں کھیلا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر