امریکی باسکٹ بال کھلاڑیوں سے فٹنس ٹپس لیں،محمد عرفان

کھیل

لاہور(آئی این پی )دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ 2019 ء کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر نا چاہتے ہیں اس کے لئے وہ بھرپور انداز میں اپنی بولنگ پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سے کارکردگی نہیں بلکہ فٹنس مسائل کے باعث باہر ہوئے تھے جس کا بے حد افسوس ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں باسکٹ بال کھلاڑیوں سے فٹنس کے بارے میں خاص ہدایات لیں اور ان پرعمل کر رہا ہوں۔ اب خود کو کافی بہتر محسوس کرتا ہوں۔پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس میں 108 بین

الاقوامی وکٹیں حاصل کر نے والے محمد عرفان نے 22مارچ 2016ء کو موہالی میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی اور یکم ستمبر 2016ء کو ہیڈنگلے لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کھیلا تھا۔ قومی ٹیم کے موجودہ بولنگ اٹیک کے بارے میں عرفان نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری حسن علی اور جنید خان کی موجودگی میں جگہ بنانا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر