ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچز : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 رنز سے ہرادیا

کھیل

لاہور(آئی این پی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 رنز سے ہرادیا۔قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے وارم اپ میچ کے دوران شاندار آل رانڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پراویڈنس میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ بسمہ معروف 22، جویریہ ودود21 ندا ڈار 19، عائشہ ظفر 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔سلمہ خاتون اور خدیجہ نے دو، دو شکار کیے، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان

پر 98 رنز بناسکی۔ فرقانہ حق 28، رومانہ احمد اور لتا مونڈل نے10 ،10 رنز بنائے، ان کے سوا کسی کو ڈبل فیگر تک رسائی کی مہلت نہ ملی، ثنامیر، بسمہ معروف اور ایمن انور نے دو، دو کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر