پہلا ون ڈے،محمد حفیظ پر اعتراض کے بعد سرفرازاحمد اور کیوی بلے بازی روس ٹیلر میں گرما گرمی،بات بڑھ گئی

کھیل

ابوظہبی(آئی این پی)قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر ایک بار پھر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں ۔ نیو زی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران محمد حفیظ جب بالنگ کرنے کے لیے آئے تو ان کے پہلے اوور میں کیوی بلے بازرو س ٹیلر نے امپائر کو ہاتھ سے اشارہ کیا کہ حفیظ کا بازو15ڈگری سےزیادہ جارہا ہے ، روس ٹیلر کے اس عمل پر کپتان سرفراز احمد انتہائی ناخوش نظر آئے اور انہوں نے پہلے روس ٹیلر سے بحث کی اور پھر فیلڈ امپائرز سے جاکر بات کی جنہوں نے فوری طور پر

روس ٹیلر سے بات کرتے ہوئے ان پر واضح کردیا کہ کسی بھی کھلاڑی کا بالنگ ایکشن چیک کرنا بلے بازوں کا کام نہیں ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر