شین وارن نے یاسر شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

کھیل

سڈنی (آئی این پی)سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے گرویدہ ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل یقین بولنگ اسپیل کروانے پر یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اننگز میں زبردست بولنگ کرواتے ہوئے ایک بہترین اسپیل کیا، بہت اعلی، ایسے ہی صبر کے ساتھبولنگ کرواتے رہو۔سابق آسٹریلوی اسپنر نے یاسر شاہ کو بہترین بولنگ کروانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ کی اسپن بولنگ سے بہت متاثر ہوا اور بے حد خوشی ملی۔

ایسے ہی بولنگ کرواتے رہو اور مزید کامیابیاں سمیٹتے رہو۔واضح رہے یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 اور دوسری میں 6 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے متعد دریکارڈ اپنے نام کیے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر