سری لنکن ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی

کھیل

کولمبو (این این آئی)سری لنکن ٹیم آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ سکاٹ لینڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 مئیجبکہ دوسرا اور آخری میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا، میچز کے مقامات کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔ سری لنکا نے اس سے قبل گزشتہ سال منعقدہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز

کھیلی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر