پرتھ ٹیسٹ میں متنازع کیچ کے بعدویرات کوہلی بے قابو ہوگئے

کھیل

پرتھ(آئی این پی) پرتھ ٹیسٹ میں متنازع کیچ کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی بے قابو ہوگئے۔123کے انفرادی اسکور پر ان کے بیٹ سے چھوکر آنے والے گیند کو پیٹر ہینڈز کومب نے ڈائیو لگاکر تھاما، جس پر امپائر کماردھرما سینا نے انھیں آٹ قرار دیا مگر انھوں نے ریویو لے لیا جس پر تھرڈ آفیشل نائجل لونگ کو فیلڈ آفیشل کا فیصلہ تبدیل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔کچھ ری پلیز پر سوشل میڈیا پر کافی بحث بھی ہوئی۔بعد ازاں جب بھارتی ٹیم فیلڈنگ کیلئے آئی تو ویرات کوہلی میزبان کھلاڑیوں سے الجھتے ہوئے دکھائی دیے، انھوں نے

وکٹ گرنے پر عجیب انداز میں جشن بھی منایا، جس پر کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی بیٹسمین مائیک ہسی نے کہا کہ لگتا ہے کہ کوہلی بے قابو ہوگئے ہیں، مجھے ان کا یہ رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر