بھارتی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی کامیابی ،عمران خان سے بھی نہ رہا گیا، کوہلی کے نام ایسا پیغام جاری کردیا کہ پڑھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا

کھیل

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرانے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے ملک کی کسی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میںشکست دی جس پر بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اوربھارتی کرکٹ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی تھی جس کے

جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور فالو آن کے بعد چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر نقصان کے 6 رنز بنائے تھے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر