قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تنقید کے بعد قومی ٹیم کے باؤلرز کپتان کی باتوں پر ناراض

کھیل

کیپ ٹاؤن(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تنقید کے بعد قومی ٹیم کے باؤلرز کپتان کی باتوں پر ناراض ہوگئے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فاسٹ بولروں نے سرفراز احمد کی تنقید پر ناگواری کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز نے کپتان کی پریس ٹاک پر تبصرہ کیا اور کہا کہ جیت ہماریکارکردگی سے ملتی تھی،سرفراز احمد کی بات سے حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔کیپ ٹاؤن میں میڈیا ٹاک کے دوران جنوبی افریقا میں ٹیم کی خرابی کارکردگی کا ملبہ فاسٹ بولرز پر ڈال دیا،انہوں نے ان کی

اسپیڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سرفراز احمد میچ کامیابی کے حوالے سے یہ بھی کہا تھاکہ بولرز کو میچ میں 20 وکٹیں لینا ہوگی اور جنوبی افریقی بولرز کی طرح تیز گیند کرانی ہوگی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر