ملک وال جنکشن کے گاؤں واڑہ عالم شاہ میں نوجوان کھلاڑی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

کھیل

سرگودھا(این این آئی )سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر ملک وال جنکشن کے گاؤں واڑہ عالم شاہ میں نوجوان کھلاڑی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ زرائع کے مطابق نوجوان طلحہ مختارساتھیوں کے ہمراہ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے طلحہ مختار کو قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاقہ میں اندھے قتل کی واردات پر پولیس مصروف تفتیش

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر