ڈیمز کی تعمیر، جنوبی افریقہ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی میدان میں آگئی ، مثالی اقدام ،سب کے دل جیت لئے

کھیل

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی افریقا میں ڈیمز فنڈ ریزنگ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق ڈیمز فنڈ ریزنگ مہم میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور گیند نیلامی کے پیش کیے جائیں گے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی دعوت دی ہےجس میں کپتان شعیب ملک، محمدحفیظ، حسن علی، شاداب خان، امام الحق اور عثمان شنواری سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز فنڈ ریزنگ مہم میں بیرون ملک پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے،

اب تک ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑ کر حصہ ڈالا۔ فیصل جاوید نے اپیل کی کہ جنوبی افریقا میں بڑی تعداد میں بسنے والے پاکستانی ڈیمز فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالیں، وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان میں پانی کے بحران پر انشاا للہ قابو پا لیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر