پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

کھیل

کیپ ٹاؤن(این این آئی)پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دوسرا میچ (آج)اتوار تین فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چھ فروری کو سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو6 رنز سے شکست دیدی جبکہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا ، 5 ایک روز میچز کی سیریز میں 2۔3 سے قومی ٹیم کو شکست دی

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر