ایسکس نے ٹی ٹونٹی کپ 2019ء کیلئے آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا سے دوبارہ معاہدہ کر لیا

کھیل

لندن(این این آئی)انگلش کلب ایسکس نے رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی کپ کیلئے آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔ وہ گزشتہ سیزن میں کلب کی طرف سے لیڈنگ وکٹ ٹیکر رہے تھے۔ انہوں نے10 میچز میں 12 وکٹیں لی تھیں۔ ایسکس کلب نے زمپا کے ساتھ دوبارہ معاہدہکرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ زمپا رواں برس سیزن میں کلب کو دستیاب ہوں گے۔ وہ باصلاحیت اور تجربہ کار سپنر ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر