بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ، ٹیم ٹائٹل کے حصول کیلئے سردھڑ کی بازی لگا دیگی : میکسویل

کھیل

کینبرا(این این آئی)میلبورن سٹارز کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ، ٹیم ٹائٹل کے حصول کیلئے سردھڑ کی بازی لگا دے گی۔گلین میکسویل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم حریف ہوئی شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنےنام کرینگے۔

میکسویل نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا کہ ٹائٹل کے حصول کے لئے ہر کھلاڑی کو فائنل میچ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب تک کی اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور پرعزم ہیں کہ انکی ٹیم فائنل میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کے حصول کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دے گی۔ میلبورن سٹارز نے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہوبارٹ ہریکنز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر