ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ27 فروری سے شروع ہوگی

کھیل

کراچی (این این آئی)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون اور کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ 27 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر بلوچ کے مطابق چمپئن شپ میںکراچی کے باکسرز حصہ لیں گے، چمپئن شپ میں جونیئر کلاس انڈر۔16 اور یوتھ کلاس انڈر۔18 کے مقابلے رکھے گئے ہیں جونیئر کلاس انڈر۔16 میں آٹھ ایونٹس جن میں 44، 46، 48، 50، 52، 54، 57 اور 60 کلوگرام جبکہ یوتھ کلاس انڈر۔18 میں 10 ایونٹس جن میں 49، 52، 56، 60، 64، 69، 75، 81، 91

اور 91 پلس کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے وزن کئے جائیں گے اور ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ چمپئن شپ کے فائنل مقابلے 28 فروری کو کھیلے جائیں گے اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ نے کہا کہ پہلی قومی یوتھ مینز اینڈ ویمن باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے چمپئن شپ کے دوران کراچی باکسنگ ٹیم اور سندھ باکسنگ ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائیگا۔ یہ چمپئن شپ کراچی میں کھیلی جائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر