بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج کھیلا جا ئیگا

کھیل

ممبئی (این این آئی)بھارت اور انگلینڈکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 25 فروری کو ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخریون ڈے میچ 28 فروری کو ممبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 4 مارچ کو گوہاٹی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 7 مارچ کو گوہاٹی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا

اور آخری ٹی 20 میچ 9 مارچ کو گوہاٹی میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر