سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

کھیل

لاہور(این این آئی ) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی سی بی ویمنز ونگ کے عہدیداروں نے ٹیم کا استقبال کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم آرام کے بعد آج بروز ( جمعرات ) کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتینکرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج قذافی اسٹیڈیم میں ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹو ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 26،28اور30اکتوبر لاہور کے

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے دمریان دو ون ڈے میچوں کی سیریز دو اور طار نومبر کو لاہور میں ہی کھیلی جائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر