پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا سرے کائونٹی کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

کھیل

لندن( آن لائن ) انگلش کائونٹی سرے نے اگلے سال ویٹالٹی ٹی ٹوٹنی بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان سے معاہدہ کرلیا۔21سالہ شاداب خان 2017ء میں اپنے انٹر نیشنل ڈیبیو کے بعد اب تک43ون ڈے اور35ٹی ٹونٹی مقابلے کھیل چکے ہیں

اور ورلڈ کپ2019ء کے 7میچز میں انہوں نے9شکار کیے تھے۔وہ اس سال پاکستان سپر لیگ کا سیمی فائنل کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان بھی تھے اور اب تک بگ بیش اور کیریبئن ٹی ٹونٹی لیگ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے 2016ء میں اپنے ٹونٹی ٹونٹی ڈیبیو سے اب تک94میچز میں6.79کے اکانومی ریٹ سے113وکٹیں حاصل کیہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر