سانحہ ساہیوال کیس کے فیصلے پر شاہد خان آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

کھیل

کراچی (این این آئی)سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت کے بعد روحانیت سے بھرپور ایک ٹوئٹ کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے نبی اکرم ؐ کا ایک قول شیئر کیا کہ نبی ؐ نے کہا،

تم سے پہلے لوگ تباہ ہوگئے تھے کیوں کہ وہ غریبوں کو قانونی سزا دیتے تھے اور امیروں کو معافکرتے تھے۔اللہ کی قسم اس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر فاطمہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی) نے ایسا کیا (چوری کی ) ، میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا۔بعدازاںانہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ’ساہیوال‘ لکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹوئٹ خاص سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر