آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے دونوں سیمی فائنل (کل) کھیلے جائیں گے

کھیل

دبئی (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے دونوں سیمی فائنل ( کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ پاپوا نیوگنی اور نمیبیا کی ٹیموں کےدرمیان کھیلا جائیگا، دونوں سیمی فائنلز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل سے شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ دو نومبر کو کھیلا جائے گا اور سیمی فائنلز کی دو فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی 2 نومبر کو دبئیمیں کھیلا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر