خاتون ریفری نے سیلفی لینے کیلئے ’’کاکا‘‘ کو یلو کارڈ دکھادیا

کھیل

برازیلیا(این این آئی) برازیل کے لیجنڈ فٹبالر کاکا کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے خاتون ریفری نے انہیں یلو (پیلا)کارڈ دکھا کر میچ رکوا دیا۔برازیلی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی کاکا کی مقبولیت کا مظاہرہ گزشتہ روز اْس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک چیریٹی میچ کے دوران خاتون ریفری نے غیر متوقع طورپر سیٹی بجا کر میچ رکوا دیا۔خاتون ریفری کی جانب سے میچ اْس وقت رکوایا گیا جب گیند کاکا کے کنٹرول میں تھی۔ریفری کی جانب سے میچ رکوانے پر کاکا سمیت دونوں ٹیموں کے کھلاڑی حیران تھے کہ ریفری بھاگتی ہوئی کاکا کے پاس آئی اورانہیں

یلو کارڈ دکھا دیا جس پر تمام کھلاڑی اور شائقین ششدر رہ گئے تایم ریفری نے سب کی حیرت ختم کرتے ہوئے اپنا موبائل نکالا اور کاکا کے ساتھ سیلفی لے لی، جس پر گراؤنڈ کا ماحول یکسر تبدیل ہوگیا اورکاکا بھی خاتون ریفری کی اس حرکت پر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کیریئر سے 2 سال قبل ریٹائرمنٹ لینے والے 37 سالہ کاکا کا شمار برازیل کی قومی ٹیم کے انتہائی اہم مڈفلیڈرز میں ہوتا تھا۔ 2007 میں انہیں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر