آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کپتان اظہر علی سمیت 10 کھلاڑی روانہ

کھیل

لاہور(این این آئی) آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے کپتان اظہر علی سمیت 10 کھلاڑی سڈنی روانہ ہوگئے۔آسٹریلیا روانگی کے پہلے مرحلے میں کرکٹرز چند گھنٹے دبئی میں قیام کریں گے

جس کے بعد ان کی سڈنی کی فلائیٹ طے ہے۔ اظہر علی،عابد علی، کاشف بھٹی، نسیم شاہ،محمد عباس،شاہینشاہآآفریدی،عمران خآن سینیئر،اسد شفیق،شان مسعود، یاسرشاہ ٹیسٹ سکواڈ کاحصہ ہیں، دوسرے پانچ کرکٹرز امام الحق، بابراعظم، موسی خان، حارث سہیل، افختار احمد اور محمد رضوان پہلے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وہاں موجود ہیں۔پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچز سے پہلے وہاں دو پریکٹس میچز بھی کھیلےگی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اکیس نومبر سے کھیلا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر