نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹونٹی کرکٹ میچ ( کل) کھیلا جائے گا

کھیل

نیلسن(این این آئی)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ ( کل)منگل کو کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان

پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر