قومی کرکٹ ٹیم کی کینبرا آمد، عشائیے میں شرکت

کھیل

کینبرا (این این آئی)ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم کے کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق سڈنی سے قومی ٹیم کینبرا میں پہنچی تو ہائی کمیشن کی جانب سے گرین شرٹس کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی (آج)منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز سڈنی میں کھیلا گیا تھا جو بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔دوسری جانب ٹیسٹ سیریز کے لیے کپتاناظہر علی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 کھلاڑی صبح لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر