آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کب کھیلا جائیگا؟ تاریخ سامنے آگئی

کھیل

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ( کل) پانچ نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک

ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر