آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ(کل) کھیلا جائے گا

کھیل

پرتھ (این این آئی)آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ(کل) 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارشکے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دیدی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر