نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل)کھیلا جائیگا

کھیل

نیپئر(این این آئی)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ(کل) 8نومبر کوکھیلا جائیگا ۔ شیڈو ل کے مطابق چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعددونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک

ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی تاہم دوسرا اور تیسرا میچ نیوزی لینڈ نے جیت کر سیریز 2-1کی برتری حاصل کرلی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر