پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

کھیل

لاہور(آن لائن)پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے ۔ زندہ دلوں کاشہر لاہور 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ہاںکردی ہے ،کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا شریک ہوں گے جب کہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کریں گے ۔ یاد رہے فروری میں مقبوضہ کشمیر

میں بھارتی فورسز کے قافلے میں خود کش دھماکے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج پر ہے اور مودی سرکار اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے روک رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھارت کا کبڈی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ ایک بڑا قدم قرار دیا جاسکتا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر