پاک بھارت سیریز ، شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ نے بڑا بیان جاری کر دیا

کھیل

دبئی( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹریوراج سنگھ دونوں نے فوری طور پر پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔ جہاں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت سیریز کھیلتے ہیں تو یہ ایشز سے بھی بڑی ثابت ہوگی مگر لوگوں کے پسندیدہ کھیل کے درمیان میں سیاست آچکی ہے ۔ دوسری جانب یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 2004، 2006 اور 2008 کی باہمی سیریز

کھیلنا اچھی طرح یاد ہے، اگرچہ یہ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں مگر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ پاک بھارت مقابلے بذات خود کھیل کیلئے فائدہ مند ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے آخری مرتبہ 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان نے آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے 2012 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر