محمد عرفان سوشل میڈیا پر انتقال کی جھوٹی خبروں پر برہم،شدید رعمل

کھیل

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے

سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے۔ 37 سالہ محمد عرفان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’ کچھ سوشل میڈیا چینلز میری کار حادثے میں موت کی خبر چلا رہے ہیں جو کہ بالکل جھو ٹ ہے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کے باعثمیرے گھر والے اور دوست احباب شدید پریشان ہوئے ہیں ، میرا کسی قسم کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا میں بالکل خیریت سے ہوں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر