جوئے کے عادی شخص نے فٹبال میں رقم ہارنے پر5 ماہ کے بچے کو ٹی وی پر دے مارا ،دماغ شدید متاثر

کھیل

لندن (این این آئی)برطانیہ میں جوئے کے عادی شخص نے فٹبال میں رقم ہارنے پر پانچ ماہ کے بچے کو ٹی وی پر دے مارا جس کے نتیجے میں اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

برطانیہ کے شہر لیڈز میں جواری شخص نے معصوم بچے پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے، فٹبال میں رقم ہارنے پر سارا غصہ ننھی جان پر اتارتے ہوئے اسے ٹی وی پر اٹھا کر پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچے کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جبکہ متاثرہ بچہ اسپتال میںزیر علاج ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر