کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے سابق کپتان ٹریفک حادثے میں جاں بحق،بیٹی شدید زخمی ، حالت تشویشناک

کھیل

مانانوالہ( آن لائن) شرقپور جڑانوالا روڈ پر ٹریفک کے حادثہ میں پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولیمپین اسد ملک جاں بحق ہو گئے، حادثہ میں انکی بیٹی سیماں اسد بھی شدید زخمی ہوئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ شرقپور روڈ فیض پور انٹرچینج کے قریب اس وقت پیش آ یا جب اسد ملک کی موٹرسائیکل کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اسد ملک 30،اکتوبر 1941کو شیخوپورہ میں پیدا ہوے اور 1964کے اولمپک گیمز میں سلور میڈل۔1968کے اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل 1972کے اولمپک

میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ دو مرتبہ ایشین گیمز کے بھی گولڈ میڈلسٹ تھے انہوں نے 1971کا ورلڈ کپ بھی کھیلا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔انہیں پاکستان ہاکی میں بے پناہ خدمات کے اعتراف میں 1969میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا،علاوہ ازیں انہیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ان کی فیملی میں ہاکی کے چار اولمپین تھے جن میں اولمپین سعید انور ملک۔اولیمپین نعیم امجد ملک۔اولیمپین انجم سعید ملک شامل ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر